وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد حملے کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی نے قبول کی، طالبان کی کوشش ہے ٹی ٹی پی اور موجودہ حکومت میں معاملات طے پاجائیں۔
پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جو پاکستان کی بالا دستی قبول کرکے پاکستان آنا چاہتا ہے تو آجائے۔
شیخ رشید نے کہا کہ سیز فائر کالعدم ٹی ٹی پی نے خود ختم کیا، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں وہ آناچاہیں تو آئیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے ڈرون حملوں کی جیسی مخالفت کی کسی اور نے نہیں کی۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ طالبان نے ٹی ٹی پی سے کہا ہے پاکستان سے اپنے معاملات طے کریں۔