قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان سُپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے ببل میں داخل ہونے کے لیے تیار ہیں۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں پی ایس ایل 7 کے ببل میں داخل ہونے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہوں۔‘
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’اُمید ہے کہ میرا جوان اور فٹ جسم برقرار رہے گا۔‘
واضح رہے کہ پاکستان سُپر لیگ کا پہلا مرحلہ 27 جنوری سے 7 فروری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔