وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ تین برس میں 5 اعشاریہ 37 فیصد کی شرح نمو حاصل کرنے پر اپنی حکومت کو مبارکباد دینا چاہتے ہیں ۔
سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس شرح نمو کی بدولت روزگار کے مواقع پیدا ہوئے اور فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی اقتصادی اصلاحات کی کامیابی کو عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا جارہا ہے ۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی جریدے بلوم برگ کا بھی کہنا ہے کہ پاکستان بڑھتی ہوئی شرح نمو کا تسلسل جاری رکھے گا۔