• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب جماعتِ اسلامی کراچی شہر کی قیادت کریگی: حافظ نعیم

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی نے 35 سال جبر میں گزارے، اب جماعتِ اسلامی شہر کی قیادت کرے گی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حکمران مقامی حکومتوں کو اختیارات نہیں دینا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صوبے اور وفاق میں بیٹھی حکومتوں کا وتیرہ ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بلدیہ کو مکمل آکٹرائے ٹیکس دیا جائے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ عباسی شہید اسپتال زبوں حالی کا شکار ہے، اس کی او پی ڈی کے باہر کچرے کے انبار لگے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ طلبہ یونین جمہوریت کی نرسری ہے، 1984ء میں ایک آمر نے طلبہ یونین پر پابندی لگائی تھی۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کی علم بردار ہے تو سندھ میں کیوں طلبہ یونین پر پابندی عائد ہے؟

قومی خبریں سے مزید