• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کردی


پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے  تیاریاں  شروع کردی ہیں۔

پی ٹی آئی نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں مضبوط امیدوار لانے کی حکمت عملی تیار کرلی۔

پاکستان تحریک انصاف کی ایڈوائزری کونسل کے اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسد عمرکی زیرصدارت تحر یک انصاف کی ایڈوئزری کونسل کااجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کیلئے ورکرز کنونشن شروع کیے جائیں گے ۔

اعلامیے کے مطابق ورکرز کو متحر ک کرنے کے لیے پنجاب بھر میں کنونشن منعقد کیےجائیں گے،  ایڈوئزری کونسل نےپنجاب میں پارٹی کےضلعی صدور کے لیے نام بھی مانگ لیے۔

پارٹی اعلامیے کے مطابق بلدیاتی انتخابات سےقبل پنجاب میں پارٹی کی تنظیم سازی کو مکمل کیاجائے گا،  مشاورت کے ساتھ پارٹی عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق عوام کو وفاقی اور پنجاب حکومت کےخوشحالی کے لیے اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائےگا، ماضی کے حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کےحوالے سے بھی آگاہ کیاجائےگا۔

قومی خبریں سے مزید