• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں نے ویڈیو میں انیسہ فاروقی کیلئے ایک بھی برا لفظ نہیں کہا، نادیہ خان

کراچی (آئی این پی) معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی جانب سے ان کے خلاف قانونی کارروائی پر ردعمل دیا ہے۔ نادیہ خان نے اپنے یوٹیوب چینل آٹ اسٹائل ڈاٹ کام پر شوہر فیصل کے ہمراہ بیٹھے 30 منٹ اور ایک سیکنڈ پر مبنی ویڈیو جاری کی جس کا عنوان شرمیلا فاروقی کے الزامات کا جواب، اب بس بہت ہوگیا رکھا گیا۔اپنی آدھے گھنٹے کی ویڈیو میں نادیہ خان نے انیسہ فاروقی کے ساتھ کیے جانے والے سوالات کے بارے میں بتایا اور کہا کہ انیسہ فاروقی ہماری والدہ کی جگہ ہیں۔نادیہ خان نے کہا کہ اس تقریب میں تمام ہی مشہور شخصیات کو اپنے وی لاگ میں لانے کی کوشش کررہی تھی تو انیسہ فاروقی بھی وہیں موجود تھیں ، لہذا میں نے ان سے بھی سوالات کیے جس میں کسی قسم کی کوئی ٹرولنگ نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ویڈیو میں انیسہ فاروقی کے لیے ایک بھی برا لفظ نہیں کہا حالانکہ شرمیلا نے میرے لیے بے شرم کا لفظ استعمال کیا۔ یہ غلط لفظ ہے، یہ میری بے عزتی ہے اور یہ جرم ہے۔نادیہ خان نے کہا اگر آپ کسی کو بدنام کرتے ہیں یا کسی کی نجی چیزوں کو وائرل کرتے ہیں تو یہ سائبر کرائم ہے لیکن اتنی پڑھی لکھی خاتون شرمیلا فاروقی کو سمجھ نہیں آرہا کہ میری اور انیسہ فاروقی کی ویڈیو میں سائبر کرائم کہاں ہے۔نادیہ خان نے کہا کہ شکایت درج کرنے سے نہ مجھے اور نہ میرے گھروالوں کو کوئی فرق پڑرہا ہے۔

دل لگی سے مزید