• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارجنٹینا کی21 سالہ ’اونلی فینز‘ ماڈل خنجر کے وار سے قتل

بیونس آئرس(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی امریکہ کے ملک ارجنٹینا میں نوعمر ’اونلی فینز‘ ماڈل کو خنجر کے وار کرکے قتل کر دیا گیا۔ غیرملکی میڈیاکے مطابق 21سالہ میلینی جواریز نامی لڑکی ارجنٹینا کے شہر روسریو میں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھی جہاں سے اس کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق اس کے جسم میں 14بار خنجر گھونپا گیا۔ پورٹ کے مطابق واردات کے روز میلینی کی ایک دوست اسے فون کرتی رہی اور جب اس کی طرف سے فون نہیں اٹھایا گیا تو وہ فکر مند ہوئی اور میلینی کی بہن کو فون کرکے صورتحال سے آگاہ کیا۔ میلینی کی بہن کے پاس اس کے کمرے کی چابی تھی۔ چنانچہ اس نے جا کر کمرہ کھولا تو سامنے میلینی کی خون میں لت پت لاش پڑی تھی۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے کمرے کی کھڑکی اور دروازے پراسرار طور پر اندر سے بند تھے، کمرے کی لائٹ بجھائی ہوئی تھی تاہم ٹی وی پورے والیم کے ساتھ چل رہا تھا۔ اس کے کمرے سے صرف اس کا موبائل فون غائب پایا گیا۔ باقی ہر چیز اپنی جگہ پر موجود تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال قاتل کے متعلق کچھ معلوم نہیں ہو سکا تاہم کیس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

دل لگی سے مزید