• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملک بھر میں غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کردی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کی ہدایت پر وزارتِ داخلہ کا مراسلہ چاروں صوبوں کو جاری کردیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق  لاہور انار کلی بازار دہشتگردی کے بعد ریاست مخالف عناصر کی سرگرمیوں کا خطرہ ہے، صوبائی حکومتوں کو غیرمعمولی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں خصوصی علاقہ جات، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو غیر معمولی الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل  لاہور کے انار کلی بازار میں ہونے والے دھماکے میں ایک بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید