کراچی میں چینی قونصل جنرل لی بی جیان نے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور یونٹ کے پیشہ ورانہ معیار کو سراہا۔
کمانڈنٹ ایس ایس یو ذیشان شفیق صدیقی نے قونصل جنرل کو اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے مختلف شعبوں اور ایس ایس یو میں دہشت گردوں اور سماج دشمن عناصر کی جانب سے پیدا کی گئی کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لے ملک کی پہلی اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس (S.W.A.T) ٹیم کے قیام کے لیے اپنائے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔
لی بی جیان نے انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں پولیس کمانڈوز کی پیش رفت کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔
قونصل جنرل نے S.W.A.T کمانڈوز کی طرف سے پیش کی گئی ایک فرضی مشق کا مشاہدہ بھی کیا۔
ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد نے مہمان کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔