• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت نے ماہی گیری اور سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی


سندھ حکومت نے ماہی گیری اور سمندرمیں نہانے پر پابندی عائد کردی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ماہی گیری اور سمندر میں نہانے کی پابندی 7 روز کے لیے ہوگی۔

 محکمہ داخلہ سندھ نے دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

کیٹی بندر کے سمندر میں 2 کشتیاں ڈوب گئیں
کراچی کی کیٹی بندر کے قریب سمندر میں دو کشتیاں ڈوبنے کے معاملے پر ترجمان فشر فوک فورم کا کہنا ہے کہ ایک ماہی گیر غوث بخش کی لاش نکال لی گئی ہے، جبکہ 7 ماہی گیروں کی تلاش جاری ہے۔

کیٹی بندر کے قریب کھلے سمندر میں کراچی کی دو کشتیاں ڈوبنے کی تصدیق ہوگئی ہے، البحرالحسن کے 22 ماہی گیروں نے قریب موجود دوسری کشتی سے مدد لے کر جان بچائی، الصدیقی کے 8 ماہی گیر تاحال لاپتہ ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کیٹی بندر میں ماہی گیروں کی کشتیاں گم ہونے کا نوٹس لے لیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید