• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھیٹر سے وہ شہرت نہیں ملی جس کا میں خواہشمند تھا، عثمان مختار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حال ہی میں اداکار عثمان مختار کا ایک انٹرویو ہوا ہے جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور دیگر معاملات پر سوالات کا جواب دیا۔ عثمان مختار نے کیریئر کے حوالے سے بتایا کہ میں تھیٹر کرنے والا اور اسے پسند کرنے والے شخص ہوں لیکن مجھے کبھی وہ شہرت اور نام نہیں ملا جس کا میں خواہشمند تھا۔اداکار نے بتایا کہ انہیں اپنی پہچان اور کیریئر میں آگے بڑھنے کے لئے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد میں نے اپنے اداکاری کے کیریئر کے آغاز ایک مشہور ڈرامہ سیریل کے بہترین کردار سے کیا تھا۔ اداکار نے بتایا کہ اس ڈرامے میں اداکاری کے بعد مجھے وہ شہرت ملی جو اس سے پہلے مجھے کبھی نہیں ملی تھی ۔اداکار نے بتایا کہ وہ اداکاری کے لئے مختلف اور متاثر کن کرداروں کی تلاش میں ہیں جو کہ بہت ہی کم ملتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے کرداروں کے بارے میں بہت شکوک و شبہات ہونے لگے ہیں، اور مجھے لگتا ہے کہ میں بس اتنا ہی کر سکتا ہوں۔علاوہ ازیں اسکرین پر اپنے اور نیمل خاور کے رشتے کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اصل زندگی میں میرے اور نیمل کے درمیان کوئی رومانوی تعلقات نہیں تھے بلکہ ہمارا رشتہ بھائی بہن کا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نیمل اور میں ایک دوسرے کو بہت پہلے سے جانتے تھے لیکن اسکرین کے کرداروں کو ذاتی زندگی میں بھی اسی نظر سے دیکھنا بہت غلط ہے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ مجھے لوگوں پر غصہ آتا ہے جو کہ کسی بھی رشتے کو کوئی بھی نام دے دیتے ہیں ۔علاوہ ازیں اداکار نے اپنے بڑھے ہوئے وزن کے متعلق بھی بات کی اور بتایا کہ پہلے میرا وزن 138 کلو تھا جس کے بعد میں نے خود پر توجہ دی اور اپنے وزن کو کم کیا لیکن اب بھی مجھے مزید وزن کم کرنے کی ضرورت ہے۔

دل لگی سے مزید