• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر بورڈ، لیاری ڈویژن کے مشین اٹینڈنٹ محمد ریاض انتقال کرگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، لیاری ڈویژن کے مشین اٹینڈنٹ محمد ریاض مختصر علالت کے بعد رضائے الٰہی سے یہاں انتقال کرگئے، ان کی عمر 54 سال تھی۔لوکل گورنمنٹ اینٹی پرائیویٹائزیشن کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ سیمنٹ فیکٹری مسجد، ڈالمیا میں ادا کی گئی، جس میں مزدور رہنمائوں سید ذوالفقار شاہ، اکرام خان، چن زیب، اشرف اعوان، ساجد علی، ریحان قاضی کے ساتھ ساتھ مرحوم کے ساتھیوں، عزیز و اقارب اور دوست احباب کی بڑی تعداد نے شرکت کی، انہیں ڈالمیا قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید