پیرس (اے ایف پی) ایران میں ایک عدالت نے انسانی حقوق کی سرکردہ کارکن نرگس محمدی کو آٹھ سال قید اور 70سے زیادہ کوڑوں کی سزا سنادی ہے۔
نرگس کے شوہر طغی رحمانی جو فرانس میں مقیم ہیں، نے ٹوئٹر پر لکھا کہ سزا صرف پانچ منٹ تک جاری رہنے والی سماعت کے بعد سنائی گئی۔