• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو، فائل
فوٹو، فائل

معروف پر تگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈوکا کہنا ہے کہ وہ زندگی کے اس لمحے کے لیے  شکر گزار ہیں جب وہ ماڈل جارجینا روڈریگوز کی محبت میں گرفتار ہوئے۔

اُنہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ اب بھی اس لمحے کے لیے شکر گزار ہیں جب اُنہوں نے پہلی بار 2016 میں گوچی کے ایک اسٹور پر  گرل فرینڈ جارجینا روڈریگوز کو کام کرتے دیکھا تھا۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ ’وہ لمحہ جب اُنہوں نے جارجینا کو اسٹور پر کام کرتے دیکھا تھا، اُن کے ذہن میں گھر کرگیا‘۔

خیال رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز، جو کہ جلد ہی جڑواں بچوں کے والدین بننے والے ہیں۔ 

جبکہ اِن دونوں کے پہلے بھی چار بچے ہیں اس کے علاوہ جارجینا روڈریگز، کرسٹیانو رونالڈوکے بیٹے کرسٹیانو جونیئر کی سوتیلی ماں بھی ہیں۔

دوسری جانب ہسپانوی ماڈل کا زندگی کے اس خوبصورت لمحے کے بارے میں  کہنا ہے کہ’جس دن اُن کی کرسٹیانو سے ملاقات ہوئی تو اُس وقت وہ کام ختم کرکے گوچی اسٹور سے نکل رہی تھیں اور اُنہیں ایک بہت ہی خوبصورت آدمی دکھائی دیا‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ وہ رُکیں اور ایک بہت ہی عجیب سا خوبصورت احساس محسوس ہونے لگا اور وہ خود سے کہنے لگیں کہ ’ارے! یہ مجھے کیا ہورہا ہے؟‘


کھیلوں کی خبریں سے مزید