• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

بھارتی اداکارہ شویتا اگروال کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

بھارتی اداکارہ شویتا اگروال نے تصدیق کی ہے کہ وہ اپنے شوہر گلوکار آدتیہ نارائن کے ساتھ اپنے پہلے بچے کا خیر مقدم کرنے کے لیے بیتاب ہیں۔

جوڑے نے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے سُنائی۔

شویتا نے انسٹاگرام پر آدتیہ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی، پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ آدتیہ اور میں یہ بتا کر شکر گزار اور خوش قسمت محسوس کر رہے ہیں کہ ہم جلد اپنے پہلے بچے کو خوش آمدید کہیں گے۔

خیال رہے کہ شویتا اور آدتیہ دسمبر 2020 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

اداکارہ کی جانب سے اس خوشخبری کے سامنے آتے ہی مداحوں کی بڑی تعداد انہیں مبارکباد کے پیغامات بھیج رہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید