• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سروگیسی سے متعلق تنقید کا نشانہ پریانکا اور نک نہیں، تسلیمہ نسرین

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بنگلادیشی مصنفہ تسلیہ نسرین نے کہا ہے کہ حال ہی میں ان کی سروگیسی پر تنقید پریانکا اور نک جونس سے متعلق نہیں ہے۔ 

واضح رہے کہ سروگیسی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے مصنفہ تسلیمہ نصرین نے اسے خواتین اور غریبوں کا استحصال قرار دیا تھا۔ 

 تاہم اب انہوں نے اپنے تازہ بیان میں اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرے ٹوئٹس میں سروگیسی سے متعلق میری مختلف آرا ہیں۔ 

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیغامات میں پریانکا چوپڑا اور نک جونس کو ہدف نہیں بنایا، وہ بہت پیارا جوڑا ہے اور مجھے ان سے پیار ہے۔

قبل ازیں اپنے پیغامات میں تسلیمہ نصرین نے کہا تھا کہ سروگیسی اس لیے ممکن ہے کیونکہ غریب خواتین موجود ہیں۔ امیر لوگ اپنے مفاد کے لیے معاشرے میں غربت چاہتے ہیں۔ 

انہوں نے سوال اٹھایا تھا کہ ایسی مائیں جنہیں ریڈی میڈ بچہ مل جائے کیا ان میں بھی ایسی ہی ممتا موجود ہوگی جو ان ماؤں میں ہوتی ہے جو اپنے بچوں کو جنم دیتی ہیں؟ 

خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے ہاں سروگیسی ماں کی مدد سے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا انہوں اعلان بھی کردیا۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید