• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنیادی سہولتوں سے محروم اسکولوں کی مرمت کے لیے قلیل فنڈز ناانصافی ہے، لیاری عوامی محاذ


"سرکاری تعلیمی اداروں کو سائنسی تعلیم سے آراستہ کرو"، عالمی یوم تعلیم پر اس عنوان سے لیاری عوامی محاذ کی جانب سے گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نمبر 2 چاکیواڑہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ترقی پسند ادیب عیسیٰ بلوچ کی زیر صدارت تقریب کے شرکا نے جدید سائنسی دور میں بھی بنیادی سہولتوں سے محروم لیاری کے اسکولوں کو سالانہ مینٹینس کی مد میں انتہائی قلیل فنڈز کی فراہمی کو انتہائی ناانصافی قرارد دیا۔

تنظیم نے لیاری کے سرکاری تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے تعلیم دوست حضرات کے ساتھ مل کر بھرپور مہم شروع کرنے کا اعلان کیا۔ 

ڈی ای او کمل کمار نے کہا کہ آئندہ دو ماہ میں اسکولوں میں صاف پانی کے فلٹر پلائنٹ کی فراہمی جیسے اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید