• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اظہر نے میرب علی کی سالگرہ پر دیرینہ خواہش پوری کردی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گلوکار عاصم اظہر نے اپنی منگیتر اداکارہ میرب علی کے لیے ان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے لیے پیغام جاری کر دیا,سالگرہ کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آگئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرب علی نے گزشتہ روز اپنی 26 ویں سالگرہ منائی جس کے سارے انتظامات ان کے منگیتر عاصم اظہر نے کیے اور سالگرہ کی تھیم ہولی وڈ کی فکشن فلم "ہیری پوٹر" طرز پر رکھی گئی جس میں اداکارہ نے بھی فلم کے کردار کے مطابق لباس پہنا تھا۔عاصم اظہر نے سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جس کا کیپشن انھوں نے لکھا کہ "میرے من پسند شخص کو سالگرہ مبارک ہو۔آپ کی سالگرہ آپ کے خواب کے مطابق"ہیری پوٹر" طرز پر ہی منائی گئی۔اس موقع پر میرب نے ایک پیغام میں بتایا کہ ’ہیری پورٹر‘ کی تھیم کے ساتھ سالگرہ منانے کی میری دلی خواہش تھی جو کہ میرے گھروالوں اور دوستوں نے پوری کردی ہے۔اداکارہ نے اس تحفے کے لئے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔اگر کام کی بات کی جائے تو میرب علی نے 2018 ء میں ماڈلنگ سے اپنا کریئر کا آغاز کیا اور آج کل وہ ڈرامہ سیریل صنف آہن میں کام کرتی نظر آ رہی ہیں۔

دل لگی سے مزید