سکھر(بیورو رپورٹ)خیرپور کے علاقے گمبٹ کے رہائشی مشتاق حسین سہتو نے با اثر شخص کی زیاتیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مذکورہ شخص نے الزام عائد کیا کہ با اثر شخص اس کی جائیداد زبردستی خرید نا چاہتا ہے ، انکار کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، متعلقہ تھانے میں رپورٹ بھی درج کرائی ہے مگر پولیس با اثر شخص کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے ، میری بالا حکام سے اپیل ہے کہ با اثر شخص کی زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے ۔ مجھے انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔