• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانگ مارچ شوق نہیں قومی ضرورت بن چکا‘ صادق عمرانی

کوئٹہ(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی کی سنیٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ر کن میر صادق عمرانی نے کہا ہےکہ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ شوق نہیں بلکہ قومی ضرورت بن چکا ۔بڑھتے ہوئے کرنٹ اکائونٹس جو کہ اپنی انتہائی حدوں تک پہنچ چکا ،وقت آچکا ہے کہ ملک کی حقیقی سیاسی قوتیں متحرک ہوں اور مسلط کی گئی غیر حقیقی اور من چاہی تبدیلی کو اپنے منطقی انجام سے دو چار کریں جس نے تاحال صرف جھوٹی تسلیوں کے سوا قوم کو کچھ نہیں دیا۔ معاشی دہشت گردی اور سفاکانہ پالیسیاںاپنے عروج پر ہیں ۔عوام علاج معالجہ تو دور کی بات دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ،یومیہ بنیادوں پر بڑھتی مہنگائی نے عوام پر زمین اس قدر تنگ کر دی کہ سفید پوشی کا بھرم رکھنا بھی محال ہو چکا ہے۔آئی ایف کے ساتھ کئے گئے معاہدوں نے اس حقیقت پر اپنی مہر ثبت کر دی کہ اشیاء ضروریہ کی بڑھائی گئی قیمتیں اب کبھی کم نہیں ہوں گی۔ ہاں اتنا ضرور ہے کہ تبدیلی سرکار کی بستر گول کر کے ان مسلط کردہ قیمتوں کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکے ۔پیپلز پارٹی کا ان گمبھیرحالات میں میدان عمل میں اترنا اس حقیقت کو ثبوت فراہم کرتا ہے کہ ا س نے پہلے بھی عوام کو بے یارومددگار نہیں چھوڑا تھا ۔صادق عمرانی نے کہا کہ قومی نجات کا واحد ذریعہ تبدیلی سرکار کا گھر چلے جانا ہے جس کیلئے پوری قوم پیپلز پارٹی کے ہم قدم و ہم آواز ہے ۔
کوئٹہ سے مزید