• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قادرنائل نےسردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کا دورہ کیا

کوئٹہ(این این آئی) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی قادرنائل نے پیر کوسردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کی وائس چانسلر کی دعوت پر یونیورسٹی کا دورہ کیا اس موقع پرسردار بہادرخان وومن یونیوسٹی کی ٹیم نے یونیورسٹی میںطالبات کو فراہم کی جانے والی تعلیم اورسہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ رکن صوبائی اسمبلی قادرنائل نے سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹرساجدہ نورین کی کاوشوں انکے وژن اور یونیورسٹی کے عملے اورملازمین کے ٹیم ورک کوسراہا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے کہا کہ سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کا صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے اہم کرداررہا ہے انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کو اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا اس موقع پرانہوں نے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا۔
کوئٹہ سے مزید