• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ایئرپورٹ پر دو بڑی کارروائیاں، 79 ہزار ڈالر اور 6 کلو آئس پکڑی گئی


ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران ایک کروڑ 40 لاکھ 68 ہزار روپے مالیت کے امریکی ڈالر اور 6 کلو گرام سے زائد آئس ہیروئین برآمد کرلی، دو مسافروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مسافر سے 79 ہزار 480 امریکی ڈالرز برآمد

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اسلام آباد سے دوحا جانے کے لیے پہنچے مسافر سے 79 ہزار 480 امریکی ڈالرز برآمد کرلئے گئے، مسافر شہناز شاہ نے ڈالرز بیگ کے اندر کپڑوں میں مہارت سے چھپا رکھے تھے۔

مسافر سے 79 ہزار 480 امریکی ڈالرز برآمد
مسافر سے 79 ہزار 480 امریکی ڈالرز برآمد

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اے ایس ایف عملے نے اسکیننگ کے دوران مسافر کے بیگ کو مشکوک قرار دیا، بیگ کی تلاشی کے دوران ڈالرز برآمد کرکے منی لانڈرنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

ترجمان کے مطابق ضبط کی گئی غیر ملکی کرنسی کی مالیت ایک کروڑ 40 لاکھ 68 ہزار روپے ہے، ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ رقم سمیت مزید قانونی کارروائی کیلئے کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مسافر سے 6 کلو 330 گرام آئس ہیروئن برآمد

ایک اور کارروائی میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہی دمام کے مسافر سے 6 کلو 330 گرام آئس ہیروئن برآمد کی۔

مسافر سے 6 کلو330 گرام آئس ہیروئن برآمد
مسافر سے 6 کلو330 گرام آئس ہیروئن برآمد

ترجمان کے مطابق مسافر میر سجاد علی نے منشیات بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی، سامان کی تلاشی کے دوران آئس برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو منشیات سمیت اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید