• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عطا تارڑ کا شہزاد اکبر کا نام ECL میں ڈالنے کا مطالبہ


مسلم لیگ نون کے رہنما عطا تارڑ نے مطالبہ کیا ہے کہ شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 4 روز میں شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالا گیا تو درخواست دیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر سے سوال ہے کہ بیدیاں میں فارم ہاؤس کیوں ظاہر نہیں کیا، مشیر بننے سے پہلے تو شہزاد اکبر کا کوئی فارم ہاؤس نہیں تھا۔

عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر اسپین میں اپنی اہلیہ کی جائیداد کا بھی حساب دیں، اور ان سے ادویات، مالم جبہ جیسے اسکینڈل کا حساب کیوں نہیں لیا گیا، ان کیخلاف باقاعدہ تحقیقات شروع کی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہزاد اکبر کے جرائم کی فہرست نہ ختم ہونے والی ہے، وہ بھاگنے کے منصوبے بنا رہے ہیں۔

مسلم لیگ نون کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ عمران خان صاحب نے اپوزیشن کے مؤقف کی تائید کی ہے، میں دو ہفتے قبل شہزاد اکبر کے مستعفی ہونے کی بات کر چکا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آپ ناکام ہو چکے ہیں تو ہر کسی کو للکار رہے ہیں، آپ باہر تو نکلیں، آپ کو آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو جائے گا، مسلم لیگ نون نے اپنے دور میں ملک کے اربوں روپے بچائے تھے۔

وزیر اعظم عمران خان نے شہزاد اکبر کا استعفیٰ منظور کرلیا، شہزاد اکبر نے مشیر احتساب و داخلہ کے عہدے سے گزشتہ استعفیٰ دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید