• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور عالم کا ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر ردعمل



حکمران جماعت تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم نے بھی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر ردعمل دیا ہے۔

ایک بیان میں نور عالم خان نے کہا کہ جب میں احتساب، ناانصافی اور مہنگائی سے متعلق آواز اٹھاتا ہوں تو مجھے شوکاز نوٹس دے دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب میں بجلی اور گیس لوڈ شیڈنگ سےمتعلق آواز اٹھاتا ہوں تو شوکاز دیا جاتا ہے۔

پی ٹی آئی ایم این اے نے مزید کہا کہ اب ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن سے متعلق رپورٹ سامنے آئی ہے، وہ پڑھیں۔

قومی خبریں سے مزید