• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور رات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرق سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے۔

شہر میں خنکی کی شدت کے ساتھ ہی نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر موسمی امراض میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ 22 جنوری سے 27 جنوری تک کراچی سردی کی نئی لہر کی لپیٹ میں رہ سکتا ہے، تاہم اس دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید