• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات یہ بھی کہا کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 10.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 5 کلو میٹر فی گھنٹا ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے۔

شہر میں خنکی کی شدت کے ساتھ ہی نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر موسمی امراض میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین