• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کی تیاری مکمل ہے، کھلاڑیوں کی سیفٹی ترجیح ہے۔

ایک بیان میں سلمان نصیر نے کہا کہ کورونا کیسز کی وجہ سے کراچی میں 25 فیصد شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میچز میں شائقین کی حاضری کا فیصلہ کورونا صورتحال کو دیکھ کر کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں مزید کسی ٹیم کےاضافے کاپلان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کل سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز ہورہا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کل کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے ابتدائی میچ میں کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید