• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل سیزن سیون کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں اسٹیڈیم رنگ برنگی لائٹس سے جگمگا اٹھا، گراؤنڈ میں کمنٹیٹر کے لیے کمنٹری باکس بنادیا گیا افتتاحی تقریب کی ریہرسل بھی کی گئی۔

اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت، مرکزی راستے اور درختوں کو چھوٹی چھوٹی لائٹس لگا کر روشن کردیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب کی ریہرسل اسٹیڈیم کے  گراؤنڈ میں کی گئی، پیراگلائیڈرز نے گراؤنڈ میں منفرد انداز میں انٹری دی۔

پی ایس ایل میں کمنٹیٹر مرکزی عمارت سے نہیں بلکہ گراؤنڈ سے ہی کمنٹری کریں گے جس کے لیے باؤنڈری لائن کے ساتھ ہی عارضی کمنٹری باکس بھی بنادیا گیا ہے۔

تماشائیوں کے لیے انکلوژر کی صفائی ستھرائی کا کام بھی جاری ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید