• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پریانکا ماں بننے کے لیے کافی عرصے سے بے تاب تھیں‘

’پریانکا ماں بننے کے لیے کافی عرصے سے بے تاب تھیں‘
’پریانکا ماں بننے کے لیے کافی عرصے سے بے تاب تھیں‘

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس والدین بننے کے لیے تیار ہیں۔

جوڑے کے ایک قریبی دوست کا کہنا ہے کہ پریانکا اپنے پہلے بچے کے استقبال کے لیے ’پرجوش‘ ہیں اور وہ دونوں کچھ عرصے سے اس کی تیاری کر رہے تھے۔

دوست کا کہنا تھا کہ وہ دونوں والدین بننے کے خواہشمند تھے لہذا اسی وجہ سے وہ کافی پرجوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب کے لیے خوشی کا وقت ہے، نک اور پریانکا اپنی زندگی میں اس نئے چیلنج کے لیے یقینی طور پر تیار ہیں، یہ وہ چیز ہے جو وہ دونوں اپنی زندگی میں چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ پریانکا اور نک نے حال ہی میں بچے کی پیدائش کے حوالے سے اعلان کر کے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔

 انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے خوشی کے ساتھ سروگیسی کے ذریعے والدین بننے کا اعلان کیا تھا۔

بھارتی اداکارہ نے ساتھ ہی درخواست کی تھی کہ ہم اس خاص موقع پر سکون چاہتے ہیں تاکہ ہم اپنے خاندان پر توجہ مرکوز کریں، آپ کا بہت شکریہ۔

خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا نے 2018 میں امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی۔ پریانکا اپنے شوہر سے عمر میں 10 سال بڑی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید