• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور اُن کے شوہر نک جونس کے بچے کی جنس بھی سامنے آگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا اور نک کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے خوشی کے ساتھ سروگیسی کے ذریعے والدین بننے کا اعلان کیا تھا۔

جوڑے کی بچی کی پیدائش ساؤتھرن کیلیفورنیا اسپتال میں ہوئی ، بچی کی حالت مستحکم ہے اور وہ والدین کے ساتھ گھر جانے کے لیے بھی تیار ہے۔


پریانکا چوپڑا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں خوشی کے ساتھ اپنی فیملی لائف میں بچے کی آمد کا اعلان کیا تھا۔

 بھارتی اداکارہ نے ساتھ ہی درخواست کی کہ ہم اس خاص موقع پر سکون چاہتے ہیں تاکہ ہم اپنے خاندان پر توجہ مرکوز کریں، آپ کا بہت شکریہ۔

خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا نے 2018 میں امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی۔  پریانکا اپنے شوہر سے عمر میں 10 سال بڑی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید