نیشنل سلیکٹر کرکٹ آسٹریلیا جارج بیلی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا دورے کو حتمی شکل دینے کیلئے رابطے میں ہیں۔
ایک بیان میں جارج بیلی نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے انتظامات فول پروف ہیں۔
نیشنل سلیکٹر جارج بیلی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب کرکٹ آسٹریلیا دورے کی منظوری دے گا ٹیم کا اعلان کردیں گے۔
خیال رہے گزشتہ روز کرکٹ آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے ٹیم کے اعلان کے ساتھ دورہ پاکستان کی تیاریوں کی تصدیق بھی کی تھی۔
کرکٹ آسٹریلیا نے کہا تھاکہ ڈیوڈ وارنر اور میچل مارش سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل نہیں ہیں، دونوں کرکٹرز دورہ پاکستان کی تیاری کی وجہ سے سیریز مس کریں گے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز جبکہ ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔