• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد آفریدی کو شدید کمر کی تکلیف، ببل سے باہر جانے کی درخواست کردی

’شاہد آفریدی نے بائیو سیکیور ببل سے باہر جانے کی درخواست کردی‘
’شاہد آفریدی نے بائیو سیکیور ببل سے باہر جانے کی درخواست کردی‘

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن سیون میں  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہدآفریدی شدید کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے شدید کمر کی تکلیف کے باعث بائیو سیکیور ببل سے باہر جانے کی درخواست کردی۔

ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی نےدرخواست کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم مینجمنٹ کو دی ہے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 6 میں بھی شاہد آفریدی نے انجری کے باعث ملتان سلطانز کے میچز سے سبکدوشی کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ سنسنی خیز میچز سے بھرپور پی ایس ایل 7 کا آغاز جمعرات سے ہورہا ہے۔

ایونٹ میں ملتان سلطانز  اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی، پی ایس ایل کا فائنل میچ 27 فروری کو کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید