• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان نئے پاکستانی فٹبال وینچر کا حصّہ بننے پر پُرجوش

ماہرہ خان نئے پاکستانی فٹبال وینچر کا حصّہ بننے پر پُرجوش
ماہرہ خان نئے پاکستانی فٹبال وینچر کا حصّہ بننے پر پُرجوش 

پاکستانی اسٹار ماہرہ خان پاکستان میں فٹبال کے نئے دور کے آغاز پر بہت پر جوش نظر آرہی ہیں۔

ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر کامیاب جوان پاکستان اور جی ایس وی کے تحت ملک بھر سے فٹبال کے نئے ٹیلنٹ کو ڈھونڈنے کے لیے ہونے والی ٹیلنٹ ہنٹ ڈرائیوکی پروموشنل ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نےیہ ویڈیو یوز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ وہ اس حیرت انگیز اور زبردست اقدام کا حصہ بننے پر بہت خوش ہیں‘۔ 

اُنہوں نے لکھا کہ وہ پاکستان کے نوجوانوں کو دنیا کے سامنے یہ ثابت کرتا دیکھنے کے لیے بہت بےچین ہیں‘۔

اداکارہ نے سابق برطانوی فٹبالر مائیکل اوون کے پاکستان آنے پرخوش آمدید کہتے ہوئے ملک میں فٹبال کے ایک نئے دور کے آغاز پر اپنی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

خیال رہے کہ لیجنڈ فٹبال اسٹار مائیکل اوون بطور کامیاب جوان فٹبال ایمبیسیڈر کام کریں گےاور اس حوالے سے وہ  3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئےہیں۔

26 جنوری کو مائیکل اوون کراچی میں این ای ڈی فٹبال گراؤنڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

دورۂ کراچی میں فٹ بالر مائیکل اوون لیاری بھی جائیں گے۔

اس کے علاوہ مائیکل اوون 27 جنوری کو پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

دوسری جانب کامیاب جوان کے تحت ملک کے 10 ریجن میں فٹبال کےلیے ٹیلنٹ ہنٹ ڈرائیو کی جائے گی، فروری کے پہلے ہفتے میں کراچی میں فٹبال کے ٹرائلز کیے جائیں گے۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید