• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جس قوم کے فیصلے غیر سیاسی عناصر کریں وہ تباہ ہوجاتی ہے، غلام احمد بلور

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ جس قوم کے فیصلے غیر سیاسی عناصر کریں وہ قوم تباہ ہوجاتی ہے۔

چارسدہ میں تقریب سے خطاب میں غلام احمد بلور نے کہا کہ باچا خان نے اپنی زندگی پختون قوم کےلیے قربان کی۔

انہوں نے کہا کہ 1973 کا آئین محنت اور اتفاق سے بنا،صدارتی نظام قبول نہیں، جس قوم کے فیصلےغیرسیاسی عناصر کریں وہ قوم تباہ ہوجاتی ہے۔

اے این پی رہنما نے مزید کہا کہ آج ملک دیوالیہ ہو گیا، بھارت میں ڈالر 75، پاکستان میں 175 روپےکا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پختون قوم سندھیوں کی طرح غیرت مند بن جائیں، بھٹو کو پھانسی دی گئی لیکن سندھی پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

غلام احمد بلور نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کے پنجابی نواز شریف کے ساتھ ہیں، پختون بھی اے این پی کے ساتھ کھڑے ہوجائیں۔

قومی خبریں سے مزید