پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ جنہوں نے آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کو بےگناہی کے باوجود قید وبند کی صعوبتوں میں ڈالا آج یوسف رضا گیلانی کے گھر پہنچے گئے ہیں۔
لاہور میں پی ایس ایف پنجاب کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ندیم افضل چن کاکہناتھا کہ موجودہ حکمران ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ، میڈیا اور تاجروں کی مدد سے اقتدار تک پہنچے،ایمان داری کے دعوے دار حکمراں پاناما لیکس میں بے نقاب ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے اگر کوئی مچھیرا پکڑا جائے تو اسے’را‘ کا ایجنٹ کہہ دیا جاتا ہے لیکن کوئی حکمرانوں کی فیکٹریوں سے پکڑا جائے تو اس کا کہیں ذکر نہیں آتا۔