• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ نے انڈر 19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

بشکریہ آئی سی سی ٹوئٹر
بشکریہ آئی سی سی ٹوئٹر

انڈر 19 ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹ سے ہرا کر سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کر لیا۔

ویسٹ انڈیز میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کے بیٹرز انگلش بولرز جم کے مقابلہ نہ کر سکے، البتہ ڈیوالڈ بریوس نے کھل کر بیٹنگ کی، چار چھکے اور نو چوکے لگائے، انہوں نے 88 گیندوں پر 97 رنز جڑ دیئے، تین رنز کی کمی کے باعث سنچری نہ بنا سکے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم 44ویں اوور میں 209 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، گرہارڈس ماری 27 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں اسکورر رہے، جبکہ انگلینڈ کے ریحان احمد نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں انگلش اوپنر جیکب بیتھیل نے صرف 42 گیندوں پر 88 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح آسان بنا دی، پھر ولیم لکسٹن نے 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور انگلینڈ کو چھ وکٹ کی فتح کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں آج افغانستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا جبکہ پاکستان ٹیم کل آسٹریلیا سے مقابلہ کرے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید