• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو، پی ایس ایل ٹوئٹر
فوٹو، پی ایس ایل ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سنسنی خیز مقابلوں کو آغاز آج ہونے جارہا ہے۔

کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں اِن ایکشن ہو گی، کراچی کنگز کی قیادت قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم جبکہ ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب ساڑھے چھ بجے شروع ہوگی۔

پی ایس ایل کے افتتاحی میچ کا ٹاس ساڑھے سات بجے ہوگا اور میچ آٹھ بجے میچ شروع ہوگا۔

خیال رہے کہ آج شروع ہونے والے پی ایس ایل کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا، ایونٹ میں ملتان سلطانز اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی ۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید