کراچی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوگیا۔
یہ تقریب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوئی، جو روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔
گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ آئمہ بیگ نے پی ایس ایل 7 کے ترانے پر شاندار پرفارمنس دکھائی۔
اس کے بعد وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ کا لیگ کو اوپن کرنے کا پیغام بڑی اسکرین پر نشر کیا گیا۔
وزیراعظم اور چیئرمین پی سی بی کے پیغام کے بعد آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جس سے آسمان جگمگا اٹھا۔
کورونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے 25 فیصد تماشائی اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ افتتاحی میچ میں آج دفاعی چیمپیئن ملتان سلطانز اور ہوم ٹیم کراچی کنگز ٹکرائیں گے۔