سندھ ہائی کورٹ نے سندھ کے تمام بند اسکول کھولنے کا حکم دے دیا، عدالت نے سیکرٹری ایجوکیشن کو یہ حکم ٹنڈوالہٰ یار کے بند اسکولوں کے کیس میں دیا۔
سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد نے سندھ میں بند کئے گئے اسکولوں سے متعلق فیصلہ صادر کردیا۔
درخواست گزار جہانزیب لغاری نے چمبڑ کے حاجی علی خان بوائز اسکول کی 2018 سے بندش کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔
عدالت نے حیرت کا اظہار کیا کہ حاجی علی خان اسکول میں میٹرک پاس نائب قاصد پڑھا رہا ہے۔
عدالت نے کہا محکمہ تعلیم کو اساتذہ کی تقرری کے معاملہ پر اسکول بند کرکے اپنی ذمہ داریوں سے بری الذمہ ہونے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
کورٹ میں جمع کروائی جانے والی رپورٹ کے مطابق زیادہ تر اسکول اساتذہ کی تقرری نہ ہونے کی وجہ سے غیر فعال ہیں۔
عدالت نے سماعت 16فروری تک ملتوی کردی۔