• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں جاوید اقبال:دی اَن ٹولڈ اسٹوری آف آ سیریل کلر کی نمائش پر پابندی

کراچی (این این آئی) محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب نے یاسر حسین اور عائشہ عمر کی فلم” جاوید اقبال ان ٹولڈ سٹوری آف اے سیریل کلر” کی نمائش روک دی ۔فلم 28جنوری کو ریلیز کی جانی تھی ۔فلم کو تمام سنسر بورڈز نے پاس کردیا تھا لیکن فلم کی کہانی پر مختلف شکایات ملنے پر نمائش روکی گئی ۔فلم کو دوبارہ دیکھا جائے گا اور فل بورڈ فلم کی ریلیز کا فیصلہ کرے گی ۔فلم 100 بچوں کے قاتل جاوید اقبال کی کہانی پر مبنی ہے ۔ انڈسٹری سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ فلم کے تابوت میں "مافیا” نے آخری کیل بھی ٹھونک دیا۔نہایت افسوسناک صورتحال ہے۔کیا پہلے سنسر بورڈ کی آنکھیں بند تھیں جو اچانک یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔فلم کے ڈائریکٹر ابو علیحہ ہیں۔ دریں اثناء کورونا کے بڑھتے کیسز کے باوجود اداکار یاسر حسین اور عائشہ عمر کی آنے والی ہارر تھرلر فلم ʼجاوید اقبال: دی اَن ٹولڈ اسٹوری آف آ سیریل کلرʼ کے پریمیئر کی رنگا رنگ تقریب کراچی میں منعقد کی گئی۔جاوید اقبال: دی اَن ٹولڈ اسٹوری آف آ سیریل کلرʼ کے پریمیئر کی تقریب ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں موجود نیو پلیکس سینما میں ہوئی۔پریمیئر کی تقریب میں فلم کی کاسٹ اور ہدایت کار ابو علیحہ سمیت شوبز شخصیات اور میڈیا سے وابستہ افراد کے علاوہ دیگر اہم سیاسی و سماجی افراد نے بھی شرکت کی۔رنگا رنگ پریمیئر کے دوران ریڈ کارپٹ بھی سجایا گیا، جہاں اداکاروں نے جلوے بکھیرے جب کہ بعد ازاں شائقین کو بڑی اسکرین پر فلم بھی دکھائی گئی۔یاسر حسین اور عائشہ عمر کی ہارر تھرلر فلم ʼجاوید اقبال: دی اَن ٹولڈ اسٹوری آف آ سیریل کلرʼ کو ابتدائی طور پر گزشتہ ماہ دسمبر 2021 کے آغاز میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔تاہم گزشتہ ماہ ہولی وڈ فلموں کی سینماؤں میں نمائش کی وجہ اسے ریلیز نہیں کیا گیا تھا مگر گزشتہ ہفتے یاسر حسین اور فلم کی ٹیم نے اسے 28 جنوری کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دل لگی سے مزید