• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈالر کی قیمت انٹر بینک میں 5پیسے اور اوپن مارکیٹ میں70پیسے گھٹ گئی ،یورو کی قیمت میں 2روپے تک اور پاؤنڈ کی قیمت میں ایک روپے کی کمی ، فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 5پیسے کی کمی سے 177.00روپے سے کم ہو کر 176.95روپے اور قیمت فروخت 177.10 روپے سے کم ہو کر 177.05 روپے ہو گئی ،اوپن مارکیٹ میں70 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 178.70 روپے سے کم ہو کر 178.00 روپے اور قیمت فروخت 179.20روپے سے کم ہو کر 178.50 روپے ہو گئی۔