برطانوی شہزادہ اینڈریو کے حوالے سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ ورجینیا رابرٹس کے ساتھ جنسی زیادتی کے کیس میں مالی معاہدہ کرکے عدالت کے باہر ہی نمٹانے کی کوشش کریں گے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، قانونی ماہرین کی طرف سے وارننگ ملنے کے بعد اب شہزادہ انڈریو کوشش کریں گے کہ ورجینیا رابرٹس کے ساتھ کوئی مالی معاہدہ کرلیں۔
اس سے قبل بھی شہزادہ اینڈریو کی ورجینیا رابرٹس کے ساتھ ہونے والی ایک ڈیل کے بارے میں کچھ تفصیلات سامنے آئی تھیں۔
ورجینیا اور بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین کےدرمیان 2009 میں جو ڈیل ہوئی تھی اُس کے مطابق جنسی زیادتی کے الزامات پر شہزادہ اینڈریو کے خلاف کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی کی نہیں جاسکتی۔
اس مقدمے کے حوالے سے نیویارک کی عدالت میں شہزادہ اینڈریو کے وکلاء کی جانب سے پیش کی گئی دستاویز سے پتہ چلتا ہے کہ خاتون کو جنسی زیادتی کے مقدمے کوختم کرنے کے لیے 5 سو ہزار ڈالرز یعنی 3 سو 71 ہزار پانڈز ادا کیے گئے تھے۔
اس حوالے سے شہزادے کے وکلاء کا کہنا تھا کہ 2009 کے اس خفیہ معاہدے کا مطلب ہے کہ خاتون شہزادے پر مقدمہ نہیں کر سکتیں، کیونکہ اُنہوں نے مجرم سے منسلک ہر اس شخص کے خلاف تمام قانونی کارروائی نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز شہزادہ اینڈریو نے امریکی خاتون ورجینیا رابرٹس کی جانب سے لگائے گئے جنسی زیادتی کے الزامات کی باضابطہ طور پر تردید کردی ہے۔
شہزادہ انڈریو نے جنسی زیادتی کےالزامات کی تردید کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ’وہ اس کیس میں ورجینیا رابرٹس کی شکایت پر کارروائی کے تمام اسباب پر جیوری کے ذریعے ٹرائل کروانے کا مطالبہ کرتے ہیں‘۔
جس کے بعد جنسی زیاتی کے کیس میں جیوری ٹرائل کا مطالبہ کرنے پر ورجینیا رابرٹس کاردِ عمل بھی سامنے آیا ہے۔
امریکی خاتون ورجینیا رابرٹس، جس نے شہزادہ اینڈریو پر جنسی زیادتی کے الزامات لگائے ہیں، کیس میں شہزادہ اینڈریو کے جیوری ٹرائل کے مطالبے پر شدید برہمی اظہار کیا ہے۔
خاتون کی جانب سے ردِ عمل میں کہا گیا ہے کہ’شہزادہ اینڈریو ملسلسل اپنے خلاف الزامات کی تردید کرنے کے لیے کوئی ٹھوس وضاحت دینے کے بجائے زیادتی کا شکار ہونے والے پر ہی الزام لگارہے ہیں‘۔
واضح رہے کہ ورجینیا رابرٹس نے الزام لگایا کہ شہزادہ اینڈریو نے 2001 میں تین جگہوں، لندن، نیویارک، اور یو ایس ورجن آئلز میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔