• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: باپ نے جائیداد کے لالچ میں دوسری بیوی سے ملکر 4 سالہ بیٹے کو قتل کر دیا

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارت میں ایک آدمی کو اپنی دوسری بیوی کے ساتھ مل کر اپنے 4 سالہ بیٹے کا قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 35 سالہ ملزم بھیشم کھربندا اور اس کی 30 سالہ بیوی راگنی کھربندا کو بچے کی نانی سدھا کشیپ کی جانب سے شکایت درج کروائے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ بچے کے رشتے دار جب لاجپت نگر میں اس کے گھر پہنچے تو انہیں برآمدے میں بچے کی لاش پڑی ہوئی ملی۔ 

پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے دوران بچے کے جسم پر کئی چوٹوں اور نیلے رنگ کے نشانات پائے گئے، یہاں تک کہ بچے کے پیروں پر جلنے کے نشانات بھی تھے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچے کو بے دردی سے مارا گیا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ بچے کی حقیقی ماں کی چند سال قبل بیماری کی وجہ سے موت ہو گئی تھی۔

بچے کی نانی نے الزام لگایا کہ بھیشم اور راگنی نے جائیداد کے لالچ میں 4 سالہ بیٹے کو قتل کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید