• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 7: پشاور زلمی کا آفیشل اینتھم ریلیز

پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے لیے پشاور زلمی کا آفیشل اینتھم ریلیز کردیا گیا ہے۔

’آیا زلمی‘ کے نام سے جاری کیے گئے اینتھم میں پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر ماہرہ خان نے شاندار پرفارمنس کی۔

اس کے ساتھ اینتھم میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض، شعیب، ملک، کامران اکمل، حسین طلعت اور عثمان قادر بھی اِن ایکشن ہیں۔

اینتھم کو معروف پشتو سنگر زر سنگا، سنی خان، درانی، زارا مدنی، طیب رحمان اور زوہا زبیری نے گایا ہے۔

زلمی اینتھم کو روحیل حیات نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اینتھم کی ویڈیو کو حسن داوڑ نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید