• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شروتی ہاسن کی سالگرہ پر نئی فلم ’سالار‘ کا پوسٹر ریلیز

شروتی ہاسن کی سالگرہ پر نئی فلم’سالار‘ کا پوسٹر ریلیز
شروتی ہاسن کی سالگرہ پر نئی فلم’سالار‘ کا پوسٹر ریلیز 

معروف بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن کی سالگرہ پر اُن کی نئی فلم ’سالار‘ کا پوسٹر ریلیز کردیا گیا۔

بھارتی اداکارہ شروتی ہاسن آج اپنی 36 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

ہدایتکار پراشانتھ نیل نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اُنہیں زندگی کے اس اہم دن کی مبارکباد دیتے ہوئے اداکارہ کی نئی فلم’سالار‘ کا پوسٹر ریلیز کردیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’سالگرہ مبارک ہو شروتی ہاسن‘۔

اُنہوں نے شروتی ہاسن کا فلم ’سالار‘ کا حصّہ بننےاور فلم کے سیٹ پر رنگ بکھیرنے کے لیے شکریہ بھی اداکیا ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ شروتی ہاسن کو آخری بار وجے سیتھوپتی کی فلم ’لابم‘ میں دیکھا گیا تھا۔ 

اب اداکارہ اپنی نئی فلم’سالار‘ کی ریلیز کا انتظار کررہی ہیں اوراس کے علاوہ  ننداموری بالکرشنا کی آنے والی فلم کے لیے کام کر رہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید