گجرات(نمائندہ جنگ)گجرات میں مطلقہ خاتون کو نوکری اور نکاح کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ متاثرہ خاتون نے چھت سے چھلانگ لگا دی۔ محلہ بخشو پورہ گجرات کی رہائشی مطلقہ خاتون (ر) بی بی اور اسکی والدہ پروین بی بی کو نوکری کا جھانسہ دیکر احمد مختار چٹھہ نے اپنے گھر بلایا، جہاں پر (ر)بی بی سے گن پوائنٹ پر احمد مختار نے زیادتی کرڈالی، بعدازاں نکاح کا جھانسہ دیکر بار بار اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا، چند روز قبل ملزم احمد مختار کے ساتھی ریاض کے بیٹے نے بھی کیرانوالہ میں (ر) کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، جس پراس نے چھت سے چھلانگ لگا دی اور زخمی ہوگئی۔ تھانہ کنجاہ نے متاثرہ خاتون کی والدہ بیوہ بی بی کی رپورٹ پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔