• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کی تصویر پر تبصرہ کیا ہے۔

شعیب اختر نے سال 2000 اور 2022 کا موازنہ کرتی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ معروف کرکٹر بریٹ لی اور انٹرپنیور کامل خان کھڑے ہیں۔

یہی تصویر کامل خان نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 22 سال پہلے ہم جیسا دِکھتے تھے آج اس سے بالکل مختلف دکھائی دیتے ہیں۔

کامل خان نے اس تصویر کو 22  سالہ گہری دوستی کی ایک مثال بھی قرار دیا۔

کامل خان کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارتی اسپنر نے کہا کہ کامل خان آپ باقی دونوں سے زیادہ جوان دکھائی دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ شعیب اختر آج کل لیجنڈز لیگ کے لیے عمان میں موجود ہیں، لیجنڈز کرکٹ لیگ کا فائنل آج ایشیا لائنز اور ورلڈ جائنٹس کے درمیان کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید