اسلام آباد(جنگ رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس، اطہر من اللہ نے سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کیخلاف بدعنوانی کی انکوائری نہ کرنے پر چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کیخلاف دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی ہے،فاضل چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق پر مشتمل ڈویژن بنچ سوموار31جنوری کوکیس کی سماعت کرے گا۔