• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے اخبار میں اشتہار جاری کرنیکا حکم

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد پرویز القادر میمن نے لال مسجد کے سابق نائب خطیب عبدالرشید غازی قتل کیس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ فیصلے کے تحت پرویز مشرف ایک ماہ میں عدالت کے سامنے پیش نہ ہوئے تو جائیداد ضبطگی کی کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔ عدالت نے دونوں ضامنوں کو ضمانت ضبط کرنے کے لئے شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیئے ہیں جبکہ کیس کہ مزید سماعت25 جون تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین