• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاتھ ملانے سے پہلے سجدہ کرو سجدہ، سرفراز احمد کی نسیم شاہ کو تاکید

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن سیون کے میچز جاری ہیں اور اس دوران میدان میں قومی کرکٹرز کے دل کو چھو لینے والے مناظر بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

ایسا ہی ایک منظر ہفتے کے روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے میچ کے دوران بھی دیکھنے میں آیا جب نسیم شاہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

نوجوان بولر نے مخالف ٹیم کی پانچ وکٹیں لیں، وکٹ لینے کے بعد نسیم شاہ جب کپتان سرفراز احمد کے پاس جشن منانے گئے تو کپتان نے انہیں تاکید کی کہ پہلے سجدہ کرو۔

سرفراز احمد کی نسیم شاہ کو سجدہ کرنے کی تاکید کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش رہی۔

صارفین کپتان کو اس اقدام پر سراہتے دکھائی دے رہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید